حکومت نے اقربا پروری اور بدعنوانی کی انتہا کر دی ہے ،عزیز الرحمان چن

حکومت نے اقربا پروری اور بدعنوانی کی انتہا کر دی ہے ،عزیز الرحمان چن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ وزراء کی تیزیاں کسی کام نہیں آئیں گی حکومت کی بنیادیں ہل چکی ہیں تحریک انصا ف کی حکومت عوام کو کچھ ڈلیور نہیں کر سکی البتہ اپنوں کو نوازنے کیلئے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے کرپشن کا شور مچا کر اپنے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے حکومت نے اقربا پروری اور بدعنوانی کی انتہا کر دی ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے برداشت بردباری اور مثبت سوچ کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے عدم برداشت اور منفی طرز عمل کی سیاست نے اس وقت تک ملک پر جس طرح کے اثرات مرتب کر رکھے ہیں اسکی وجہ سے احترام،رواداری اور بھائی چارگی کا خاتمہ ہوتا جا رہا ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں گالی کی سیاست کو فروغ دے کر ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔


عوام نے تحریک انصاف کے طرزِ حکمرانی کو مسترد کر دیا ہے اپنے ابتدائی دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت کی نااہلی کھل کر عوام کے سامنے آ چکی ہے۔