چین ،سعودیہ سے آنیوالے اربوں ڈالروں کا حساب دیا جائے، اشرف بھٹی

چین ،سعودیہ سے آنیوالے اربوں ڈالروں کا حساب دیا جائے، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ایک طرف تو حکومت یہ کہہ رہی ہے کہ چین ، سعودی عرب ، امارات سے اربوں کے ڈالر آئے ہیں اگر حکومتی دعووں کو مان لیا جائے تو یہ پیسہ کہا ں گیا ہے اور اس پیسے کے آنے کے باوجود عوام کو ریلیف کیوں نہیں مل رہا ، عملاً بجلی ، گیس ، تیل ، یوٹیلٹی اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں کاروبار کا پہیہ جام ہورہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاثر گہرا ہو رہاہے کہ حکومت داخلہ ، خارجہ اور معاشی محاذپر ناکام ہے حکومت کی وجہ سے گنا ، کپاس ، آلو کا کاشت کار تباہ ہوگیا ہے اور اب گندم کی فصل تیار ہے ، حکومت بے حس ہے اور گندم خریداری کے انتظامات نہیں ہورہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت کسانوں اور اساتذہ کے مسائل کو فوی حل کرے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کرے۔


اسی میں حکومت کی بہتری ہے ۔