ہیڈ مسٹریس کو فوری ریٹائر کرنے کا حکم

ہیڈ مسٹریس کو فوری ریٹائر کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( لیڈی رپورٹر)خاتون محتسب پنجاب نے ہیڈ مسٹرس کی ہراساگی کی شکایت پر الزامات درست ثابت ہونے پر فوری ریٹائر کئے جانے کا حکم سنایا۔ ہیڈ مسٹرس کی جانب سے دائرکردہ جنسی ہراسانگی کی شکایت میں مذکورہ کلرک پر قابل اعتراض اور لغو تصویریں اور ویڈیوز بھیجنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔ شکایت کنندہ نے اپنی شکایت میں لکھا کہ ملزم ضلع لیول کی یونین کا صدر بھی تھا اور اتھارٹیز کو مدعیہ کو کو دباؤ میں لانے کے لئے استعمال کرتا رہا تھا۔


خاتون محتسب پنجاب نے تفصیلی سماعت کی اور کلرک پر لگے الزامات سچ ثابت ہونے پر اسے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا سنائی تاکہ تعلیمی اداروں میں ایسے نامناسب احول کا خاتمہ ہو سکے اور خواتین اساتذہ پوری دلچسپی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں۔