جی سی یو میں بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام خصوصی کیمپ
لاہور( لیڈی رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اینڈ ریسریچ سنٹر اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام خون کے عطیات جمع کرنے کے لیے خصوصی دو روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقادکیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن امیر شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا، جبکہ پاکستان یو گاکو نسل کے پیٹرن انچیف ریاض کھو کھر ،یوگاانسٹر کٹر محمد اعجاز اور جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے انچارج ڈاکٹر بابر نسیم آسی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر کو بتایاگیا کہ جی سی یو بلڈ ڈونر سوسائٹی کے ممبران ہر سال 1500سے زائدمریضوں کے لیئے خون کا عطیہ دیتے ہیں جن میں کینسر کے شکار مریض بھی شامل ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے مزید کہا کہ اس دنیا میں سب سے بہترین عمل کسی کی جان بچانے کی کوشش کر نا ہے اور خون کے عطیات دینے سے مختلف بیماریوں سے لاحق ہزاروں مریضوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ریا ض کھو کھر کا کہنا تھا کہ روزانہ ایک گھنٹہ وزش صحت کیلئے بہت ضروری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ کھیل کے میدان آباد ہونے چاہیے ۔