فضل الرحمن کی حکومت مخا لف تحریک چلانے کی با تیں دیوانے کی بڑھک ہے، شاہد صد یق
لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مو لانا فضل الرحمن کو پیپلزپار ٹی اور ن لیگ والے کو ئی اہمیت نہیں دے رہے مو لانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومت مخا لف تحریک چلانے کی با تیں دیوانے کی بڑھک ثا بت ہو رہی ہے ۔
پیپلز پار ٹی اور ن لیگ قیاد ت کو اچھی طرح معلوم ہے کہ انہوں نے چوری کی ہو ئی ہے جس کا انہیں حسا ب ہر صور ت دینا پڑے گا۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ شہباز شریف دنیا کے کسی بھی کو نے چلے جا ئیں انہیں اپنے کیے کی سزا بھگتنا ہی ہوگی شہباز شریف نے ملک سے فرارہو کر ثا بت کر دیا کہ وہ شیر و ں کی طرح عدالتو ں کاسامنے کرنے کی بجائے گیڈر ثا بت ہو کر فرارہو گئے۔انہو ں نے کہاکہ شریف فیملی کو اب قطر ی اور سعو دی لفٹ نہیں کرا رہے جب بھی شریف فیملی پر برا وقت آ تا ہے تو وہ کبھی قطری شہزادو ں کا سہارا لیتے ہیں یا سعو دی عر ب کی چھتر ی تلے پناہ لیتے رہے مگر اب انہیں کو ئی نہیں بچائے گا انہیں قوم کی لو ٹی ہو ئی دو لت کو واپس کر نا ہو گا۔