ملکی دولت لوٹنے والے خود کو ہیرو ثابت کررہے ہیں، شمسہ علی
لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ پاکستان کی دولت لوٹنے والوں عدالتوں میں ہنستے ہوئے آتے ہیں ان کے چہروں پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔ ایک بیان میں شمسہ علی نے کہا کہ قومی خزانے سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنے کے بجائے اپنے اپنے آپ کو ہیرو ثابت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا نیب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
نیب کو سیاستدانوں نے تماشا بنا رکھا ہے۔ عدالتوں سے ریلیف لیکر ہیرو بن رہے ہیں، قومی خزانہ خالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران قومی دولت واپس کریں۔