امام بارگاہ فاطمۃالزہرہ سبزاہ زار میں جشن میلاد
لاہور(فلم رپورٹر)نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ ،اور فرزند علی حضرت غازی عباسؓ کے یوم ولادت کی خوشی میں انجمن غلامان ابو ذر غفاری کے زیر اہتمام امام بارگاہ فاطمۃالزہرہ سبزاہ زار میں جشن میلاد کا انعقاد ،صدر انجمن اظہر زیدی ،پی آر او متروکہ وقف املاک بورڈ عامر حسین ہاشمی ،اسلم علی ورک ،مہدی علی ،کمال مرزا ،انصر علی نقوی ،ایثار حسین کاظمی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
مولانا قلب علی سیال نے حضرت امام حسینؓ اورحضرت غازی عباسؓ کے فضائل اور شان فضیلت بیان کرتے ہوئے کہاکہ محمد و آل محمد کی محبت میں ہی اللہ کی رضا شامل ہے دنیا و آخرت میں سرخرو ہونے کے لئے سنت رسول اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،اختتام پر نیاز امام تقسیم کی گئی ،لاریکس کالونی گڑھی شاہو میں اسلم مہدی و غلام عباس و برادران کے زیر اہتمام جشن کی بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک کے نامو علماء و ذاکرین اور عمائدین ملت نے شرکت کی نعت خوانی کے بعد کیک کاٹا گیا اور وسیع مقدار میں لنگر تقسیم ہوا ۔