حکومتمفت تعلیم کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کرے، امیر العظیم

حکومتمفت تعلیم کی فراہمی کی ذمہ داری پوری کرے، امیر العظیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )امیرجماعت اسلامی صوبہ وسطی پنجاب امیر العظیم نے کہا ہے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مفت تعلیم فراہم کر ے اور یکساں نظام تعلیم رائج کرکے تعلیم کو عام کیا جائے۔ تعلیم ایک اہم شعبہ ہے اس ضمن میں عجلت میں کیے گئے فیصلوں کے سنگین تنائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔ جب تک حکومتی ترجیحات میں شعبہ تعلیم شامل نہیں ہوگا تب تک ملک میں حقیقی تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ انھوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس وقت اڑھائی کروڑ بچے ایسے ہیں جو سکول جانے کی عمر میں محنت مزدور ی کرکے اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ پالنے پرمجبور ہیں۔ ہر دور حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور شرح خواندگی بڑھانے کے حوالے سے قانون سازی کی جاتی رہی مگر المیہ یہ ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود بہتری کے آثار نظر نہیں آتے۔


مہنگائی اور بے روزگاری اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو اقتدار سنبھالے آٹھ ماہ ہوچکے ہیں مگر ابھی تک شعبہ تعلیم کی بہتری کے حوالے سے متاثر کن اقدامات نہیں کیے گئے۔ صوبہ بھر میں سرکاری سکولوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ پنجاب کے60ہزار سرکاری سکولوں میں سے اکثر سکولوں کی حالت ایسی ہے جہاں بیٹھنے کے لیے بنچ نہیں ۔ بیت الخلا اور کمرے خستہ حال ہیں۔ سکولوں کی چار دیواری نہیں۔ دور دراز دیہات میں واقع سرکاری سکولوں کی حالت اس سے بھی زیادہ خراب ہوتی ہے۔ امیر العظیم نے مزید کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ شرح خواندگی کو بڑھایا جائے ۔شرح خواندگی کو بڑھائے بغیر ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل نہیں ہو سکے گئی۔ بڑھا لکھا فرد ہی مہذب معاشرے کی اکائی بنتا ہے۔ ہر سال 8ہزار سے زائد نوجوان پی ایچ ڈی کی ڈگری لے کر فارغ التحصیل ہوتے ہیں اور ملکی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر بیرون ممالک چلے جاتے ہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس حوالے سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔