مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے شروع ہوگا

مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے شروع ہوگا

پیرس(اے پی پی) مونٹی کارلو ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 113واں ایڈیشن 15 اپریل سے فرانس کے شہر مناکو میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئینگی۔ اے ٹی پی ایونٹ میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی رافیل نڈال مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے ۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 68 کروڑ 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 15 اپریل سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ 7 روز تک جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی