قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتر آئی ہے: اقبال امام

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ میں کافی بہتر آئی ہے: اقبال امام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ اقبال امام کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی بیٹنگ کا شعبہ ماضی کے مقابلے میں کافی بہتر ہوا ہے اورحالیہ انٹر ڈپارٹمنٹل ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں بیٹرز کی کارکردگی اچھی رہی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی پر شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں میڈیا سے گفتگو میں اقبال امام کا کہنا تھا کہ ابھی خواتین ٹیم کا ایک پریکٹس میچ ہوا ہے اور اب بوائز انڈر 21 ٹیم کیخلاف بھی میچ شیڈول ہے تاکہ سخت مقابلے کی فضاء میں قومی خواتین کرکٹرز کی آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کیلئے بہترین تیاری ممکن ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ بہتری کیلئے پریکٹس میچز میں نئے کمبی نیشن آزمانے کی کوشش جاری ہے تاکہ نئی پلیئرز کو بھی پورا موقع مل سکے۔اقبال امام کے مطابق ایک سال پہلے کے مقابلے میں موجودہ ٹیم کافی بہتر اور مستحکم نظر آئی کیونکہ ماضی میں پچاس اوورز کے میچوں میں بنایا جانے والا 170رنز تک کا ٹوٹل اب دو سو سے 210 تک جا پہنچا ہے تاہم اسٹرائیک روٹیشن اور شارٹ گیندوں پر بیٹرز کی تیکنیک پر مزید کام کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے کیونکہ ٹاپ سکس بیٹرز کی ٹائمنگ اچھی ہے لیکن ان کی پاور ہٹنگ پر بھی توجہ دینا ہوگی۔اقبال امام نے واضح کیا کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں کائنات حفیظ اور جویریہ ودود نے بہترین کھیل پیش کیا جس کے پیش نظر پاکستانی خواتین کرکٹرز سے امید ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کے ساتھ تیز کھیلنے کی کوشش کریں گی۔
جس کیلئے وہ ہیڈ کوچ مارک کولز کے اس پلان کے مطابق آگے بڑھیں گے جس پر وہ ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بالنگ کے شعبے میں بھی پاکستانی پلیئرز کی کارکردگی بہتر ہے لہٰذا وہ جنوبی افریقہ کیخلاف دو رائٹ آرم لیگ سپنرز کو کھلائیں گے۔