قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے :انضمام الحق

قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے :انضمام الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اورلیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق کاکہناہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی پوری طرح اہل ہے۔ یواے ای میں آسٹریلیاکے ہاتھوں پانچ صفرسے وائٹ واش قومی ٹیم کی اہلیت کی عکاسی نہیں ہوتی۔ ہم نے سیریز میں سات کھلاڑیوں کوآرام دیاتھا۔ فہیم اشرف کودومیچزکی بعد واپس بلالیا جبکہ کپتان شعیب ملک اوراوپنرامام الحق بھی آخری دومیچز نہیں کھیل سکے۔چیف سلیکٹر نے کہاکہ ستمبرسے مشکل شیڈول کے باعث یہ کھلاڑی مسلسل کھیل رہے تھے۔ میگا ایونٹ سے قبل انہیں آرام کی ضرورت تھی تاکہ وہ تروتازہ ہوکربھرپور قوت کے ساتھ ورلڈکپ میں شرکت کرسکیں اور ہمیں ریزور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کاجائزہ لینے کاموقع بھی مل گیا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے سینئرز کی غیرموجودگی میں بھرپور فائٹنگ اسپرٹ کامظاہرہ کیا اورپہلی بار آسٹریلیاکے خلاف پانچ سنچریز اسکور کی گئیں۔ آخری دومیچز میں ہم فتح کے قریب پہنچے،لیکن ناتجربہ کاری کی وجہ سے میچ فنش نہ کرسکے۔ریزرو کھلاڑیوں کی اتنی عمدہ کارکردگی اچھی علامت ہے جس سے واضح ہے کہ پاکستان کرکٹ کاسفردرست سمت میں جاری ہے۔
ورلڈکپ کیلئے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کاانتخاب کریں گے جومیگاایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل ہوگی۔

Back