پاکستان ون ڈے کپ کا آخری لیگ میچ آج پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائیگا

پاکستان ون ڈے کپ کا آخری لیگ میچ آج پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ون ڈے کپ کا آخری لیگ میچ (آج) جمعرات کو پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کامران اکمل پنجاب اور عمر گل سندھ کی قیادت کریں گے۔ میچ ڈے نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی کے زیراہتمام پاکستان کپ 2019 اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، اس سلسلے کا دسواں اور آخری میچ (آج) پنجاب اور سندھ کے مابین کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، فائنل (کل) جمعہ کھیلا جائے گا۔