قومی اوپنر فخر زمان نے زندگی کی انتیس اننگز کھیل لیں

قومی اوپنر فخر زمان نے زندگی کی انتیس اننگز کھیل لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے زندگی کی انتیس اننگز کھیل لیں، دوہزار سترہ کی چیمپئنز ٹرافی میں ڈائریکٹ انٹری یادگار بنی، بھارت کے خلاف تگڑہ سیکڑہ جڑا، ڈبل سنچری میکر پہلے پاکستانی بنے۔دس اپریل 1990 کو مردان میں پیدا ہونے والے فخر زمان "فخر پاکستان" بنے، بابائے کرکٹ انگلینڈ میں 7 جون 2017 کو ون ڈے ڈیبیو کیا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مسلسل دو ففٹیز کے بعد فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف تگڑا سینکڑہ جڑا۔ فاتحانہ اننگز سے ٹیم چیمپئن بنی اور نوجوان اوپنر قومی ہیرو بنے، تیز ترین ون ڈے میں ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔بیس جولائی دوہزار اٹھارہ کو زمبابوے کے خلاف دو سو دس رنز کی بدولت ڈبل سنچری میکر پہلے پاکستانی کا اعزاز پایا، اکتیس ایک روزہ مقابلوں میں چھیانوے اعشاریہ ایک نو کے سٹرائیک ریٹ سے تین سنچریوں سمیت ایک ہزار چار سو بیالیس رنز بنائے۔ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں زبردست کامیابی کے بعد گذشتہ سال ٹیسٹ کیپ بھی پانے میں کامیاب ہوئے۔ آئندہ ماہ اسی گوروں کی سرزمین پر شیڈول ورلڈکپ میں فخر زمان سے بہت امیدیں ہیں۔