فلم،ٹی وی ،تھیٹر میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا،آشا چوہدری
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمر آشا چوہدری نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے ۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا ۔