حمیرا ارشد کے اپنے بھائی غلام عباس سے اختلافات میں شدت

حمیرا ارشد کے اپنے بھائی غلام عباس سے اختلافات میں شدت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا ارشد کے اپنے بھائی غلام عباس سے اختلافات شدت اختیار کرگئے جس کے بعد بھائی نے بہن کے معاملات سے اعلان لاتعلقی کردیا ہے۔غلام عباس شروع سے ہی حمیرا ارشد کے ساتھ مینجر کی حیثیت سے کام کرنے کے علاوہ تمام کاروباری معاملات کی نگرانی بھی کرتے تھے لیکن ایک سال پہلے انہوں نے تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کرلی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند روز پہلے ایک تقریب میں دونوں کا آمنا سامنا ہوا لیکن دونوں ایک دوسرے سے دور ہی رہے۔اس سلسلے میں غلام عباس نے بتایا کہ اب میرا حمیرا ارشد کے کسی بھی نجی یا کاروباری معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے جس کی بہت سی وجوہات ہیں جو میں بتانا مناسب نہیں سمجھتا۔
ان کا مزید کہنا تھا نے ان کے تمام معاملات سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔میں نے اپنے طور پر معاملہ حل کرنے کی کوشش بھی لیکن ایسا نہ ہوسکا جس پر میں نے یہی مناسب سمجھا۔اس سلسلے میں جب حمیرا ارشد سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بھی بات نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -