میثم سعید ،ایشوریا نمبیارکے مشترکہ گیت کی سوشل میڈیا پر دھوم

میثم سعید ،ایشوریا نمبیارکے مشترکہ گیت کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(فلم رپورٹر)سویڈن مین مقیم پاکستانی اور بھارتی نژاد گلوکار میثم سعید اور ایشوریا نمبیارکے مشترکہ گیت نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ۔میثم سعید کا کہنا ہے کہ ہن دونوں نے یہ گیت دونوں ممالک میں پیار محبت بڑھانے کے لئے گایا ہے ۔ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سویڈن کی سرزمین پر پاکستانی اور بھارتی گیتوں کا میشپ ہوا ہے ہم دونوں نے کئی گیتوں کے ٹکڑوں کو ملا کر ایک گیت تیار کیا ہے،میثم سعید کا کہناہے کہ شوبز کی فیلڈ مشکل ضرور مگر کامیابی نہ ممکن نہیں شوبز کی مضبوطی کیلئے فلم انڈسڑی کازندہ ہونا بہت ضروری ہو چکا ہے ۔

تمام فنکار اور ہدایت کار مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلیں تو مسائل کو سالوں میں نہیں مہینوں میں حل کیا جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ غیر معیاری فلمیں ایک ہزار بھی بنا لی جائیں تو اس کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا اس لئے میں سمجھتی ہوں کہ فلم انڈسٹری میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ لگانے کی ضرورت ہے کیونکہ جب سرمایہ زیادہ ہو گا تو اس سے معیاری فلمیں بنیں گی۔انہوں نے کہا محنت کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی ممکن نہیں ہوسکتی ۔

مزید : کلچر