گریٹ کامیڈین مستانہ کی 8ویں برسی آج منائی جائے گی

گریٹ کامیڈین مستانہ کی 8ویں برسی آج منائی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( فلم رپورٹر)گریٹ کامیڈین مستانہ کی چھٹی برسی 8ویں کل منائی جائے گی۔ٹی وی، فلم اور سٹیج کے اداکار مرتضی حسن عرف مستانہ 1955ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے جنہوں نے سینکروں انتہائی کامیاب اور یاد گار ڈراموں میں کام کیا ۔ مستانہ کا شمار صف اول کے کامیڈین میں ہوتا تھا جب کہ انہیں بہترین پنجابی سٹیج ایکٹر ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔انہوں نے اداکاری کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔مستانہ جگر کے عارضہ کے باعث 11اپریل 2011ء کو اس دنیا سے کوچ کرگئے تھے

مزید :

کلچر -