ڈانس ایک آرٹ ،تھیٹر کامیابیوں کیطرف گامزن ہے ، برجو

ڈانس ایک آرٹ ،تھیٹر کامیابیوں کیطرف گامزن ہے ، برجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) کامیڈین برجو کا کہنا تھا یہ تاثرغلط ہے کہ تھیٹرمیں مجرے ہوتے ہیں حالانکہ ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ ڈانس ایک آرٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ میچوں میں بھی ڈانس دکھایا جاتا ہے۔ سٹیج ڈراموں کی مانیٹرنگ کیلئے چار محکمے کام کر رہے ہیں جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے فنکاروں کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہیں۔ برجونے کہا کہ تھیٹر کامیابیوں کیطرف گامزن ہے، شائقین انٹرٹینمنٹ چاہتے ہیں ایک بیان میں انکا کہنا تھا تھیٹر اس وقت پورے پنجاب میں ہٹ ہو چکا ہے جس کی زندہ مثال حال ہی میں گوجرانوالہ میں دو نئے تھیٹروں میں ڈراموں کی نمائش کا شروع ہونا ہے۔ سٹیج ڈراموں میں شائقین کو تفریح کیلئے کامیڈی، ڈرامہ اور ڈانس تینوں چیزیں میسرآتی ہیں۔
، اس لئے سٹیج ڈراموں کے رجحان میں اضافہ ہواہے۔

مزید :

کلچر -