شوبز میں کام کسی سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملا،ہماء علی
لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ و پرفارمرہماء علی نے کہا ہے ڈراموں کے ساتھ فلموں میں بھی کام کر وں گی 'پشتو فلم انڈسڑی سے بھی محبت ہے ۔ نے میں نے جب سٹیج کی دنیا میں قدم رکھا تھا تو یہ سوچ لیا تھا کہ راج کروں گی مجھے اپنے صلاحیتوں پر اتنا اعتمادتھا کہ میں نہ صرف سٹیج پر راج کرو ں گی بلکہ آنے والے دنوں میں اردو اور پنجابی فلموں میں بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتی نظر آؤں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی شارٹ کٹ کی بجائے محنت سے آگے جا رہی ہوں مجھے شوبز میں کام کسی سفارش پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملاہے ۔