الحمراء میں منیرنیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ

الحمراء میں منیرنیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا کے زیر اہتمام نامور شاعر منیر نیازی کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل مشاعرہ کے آغاز میں منیر نیازی کی سالگرہ کے موقع پر بیگم منیر نیازی، ڈاکٹر خورشید رضوی، اطہر علی خان،کیپٹن عطا محمد خان،کنول فیروزاور نیاز حسین لکھویرا نے کیک کاٹا۔ ڈاکٹر خورشید رضوی نے محفل مشاعرہ کی صدارت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل اطہر علی خان نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہاکہ منیر نیازی کی شاعری خوبصورت انسانی جذبات کی عکاس اورحالات کی ترجمان ہے ۔انھوں نے کہا کہ ادب میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں،الحمرا کے پلیٹ فارم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہر سال باقاعدگی میں منیر نیازی کی یاد میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جاتاہے۔ مشاعرے کی نظامت سعد اللہ شاہ نے کی۔مشاعرہ میں نجیب احمد،ناصر بشیر ، نیلمادرانی، انمول گوہر،کنول فیروز،کیپٹن عطا محمد خان،نیاز حسین لکھویرا،عبد المجید چٹھہ،نوید الحسن بخاری،اقتدار جاوید،زیبدہ حیدر زیبی، فراست بخاری، اقبال راہی،افصل پارس، سرفراز سید،حسن بانو،اعجاز فیروزاعجاز،میجر خالد،ممتاز راشد لاہوری،عمران دانش، جاوید شید و یگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔ تقریب میں زیں پناں،نجمہ شاہین،اقبال حسین لکھویرااور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدا د نے شرکت کی۔
تقریب میں منیر نیازی کی ادبی خدمات کوسراہا گیا اور انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

مزید :

کلچر -