چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترقیاتی کاموں میں سست روی کا انکشاف
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے سلسلہ میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے زیر انتظام 28 ترقیاتی منصوبے تخمینہ لاگت(بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
2667.499ملین روپے کے لیے موجودہ مالی سال میں525.517ملین روپے مختص کیے گئے اور370ملین روپے جاری کیے گئے جس پر مجموعی طور پر 49فیصد کام مکمل کیا گیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے سی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے منصوبوں کو بروقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو جذبہ حب الوطنی سے مکمل کریں تاکہ آج تعمیر ہونے والے منصوبوں سے آئندہ نسل بھی مستفید ہو۔ انہوں نے کہا کہ دیانت داری سے وسائل کا استعمال کیا جائے اور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہرگز نہ کی جائے ۔ اجلاس میں ایم ڈی سی ڈی اے رانا سلیم ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس نوشین ملک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ محمد طیب منیر ،ایکسئین سی ڈی اے اعجاز مہتاب ، ایس ای پی ایچ ای سرکل اکرام احمد،ایکسئین پی ایچ ای ڈویژن بہاول پور محمد فاروق صدیق ، ایس ڈی او بہاول پورحافظ ریاض احمد، ایس ڈی او یزمان زاہد حسین اور دیگر موجود تھے۔جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید کی زیر صدارت ان کے دفتر کے کمیٹی روم میں سالانہ ترقیاتی پروگرام2018-19کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کل235اسکیموں پر غور کیا گیا جن پر مجموعی طور پر43ارب 79کروڑ 58 لاکھ 78ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں209جاری شدہ اسکیموں اور26نئی اسکیموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ترقیاتی اسکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوذب سعید نے ترقیاتی اسکیموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ اہداف کا حصول ہر ممکن صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اسکیموں کے معیار کو رفتار کے ہمراہ ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ اجلاس میں بتایاگیا کہ اربن ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت چولستان ترقیاتی ادارہ کی13جاری اور ایک نئی اسکیم کا جائزہ لیا گیا۔ چولستان ترقیاتی ادارہ کی ترقیاتی اسکیموں پر2 ارب5کروڑ83 لاکھ اور3ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں ایمرجنسی ریسکیو1122 کی ایک ترقیاتی ا سکیم جا ئزہ لیا گیا جس پر1 کروڑ68لاکھ25ہزار روپے خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں ادارہ تخفیف غربت جنوبی پنجاب کی ایک نئی اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر7 ارب76کروڑ57لاکھ اور80ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ آثار قدیمہ کی ایک ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر19کروڑ61لاکھ75ہزا ر روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ خوراک کی ایک نئی اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر47کروڑ98لاکھ72ہزار روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں محکمہ لائیو سٹاک کی 2 پہلے سے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر3 ارب 24کروڑ96لاکھ اور6ہزار روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں انڈسٹریز، کامرس اینڈ انوسٹمنٹ کی ایک ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر ڈیڑھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اسی طرح اجلاس میں محکمہ سیاحت کی ایک نئی اور ایک پہلے سے جاری اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر12کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کل5 ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا ۔ بی ڈی اے کی ترقیاتی اسکیموں پر کل ایک ارب98 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ اسی طرح اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بہاول پور کی جاری ترقیاتی اسکیم کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اسکیم پر6کروڑ34 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں محکمہ وائلڈ لائف کی 2پہلے سے جاری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر18کروڑ89 لاکھ روپے خرچ ہوں گے ۔اجلاس میں محکمہ جنگلات کی3 نئی اور4 پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر مجموعی طور پر2 ارب 24کروڑ 69لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں واٹر مینجمنٹ کی 2 ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر21کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں محکمہ سپشیلائزڈ ہیلتھ کےئر کی کل7اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر مجموعی طور پر 6 ارب84 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر کی3 نئی اور4 پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کےئر کی4 جاری اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر47 کرو ڑ81لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کی پہلے سے جاری37اسکیموں اورنئی ایک سکیم کا جائزہ لیا گیا جن پر ایک ارب 62کروڑ اور77لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کی ایک پہلے سے جاری اسکیم کا جائزہ لیا گیا جس پر1 کروڑ 97لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ سکول ایجوکیشن کی پہلے سے جاری15اسکیموں اور5نئی اسکیموں سمیت20ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر1 ارب 21کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ ہائرایجوکیشن کی2 جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر 10کروڑروپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن کی2 پہلے سے جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر2کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اجلاس میں محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افےئرز کی پہلے سے جاری9ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا جن پر50کروڑ روپے لاگت آئے گی۔