اسلامی افکار یونیورسٹی نصاب کے اولین ترجیحات ڈاکٹر طارق محمود انصاری

اسلامی افکار یونیورسٹی نصاب کے اولین ترجیحات ڈاکٹر طارق محمود انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) اسلامک ریسرچ سنٹر ،شعبہ علوم اسلامیہ ، بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان اور ادارہ تحقیقات اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام چوتھی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بعنوان ’ ’پاکستان میں اسلامی تعلیمات ، مسائل اور مستقبل کے امکانات‘‘ کے افتتاحی سیشن سے وائس چانسلر پروفیسر (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیوں میں بین الاقوامی کانفرنسیں مشرق و مغرب کے مابین فکری مکالمے کی بنیاد رکھتی ہیں. اور عصری مسائل کو عالمی تناظر میں زیربحث لانا سکھاتی ہیں . انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کے نصاب کی اولین ترجیحات اسلامی افکار ہی ہیں. کانفرنس کے افتتاحی اجلاس کی صدارت بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کی. جبکہ کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش صدر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد اور پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اسلام آباد تھے.کانفرنس میں پاکستان ، سوڈان ، سعودی عرب ، افغانستان ، مصر ، کینیڈا اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے ۷۰ سے زائد اساتذہ ، علماء اور محقیقین شریک ہیں.کانفرنس میں پاکستان میں علوم اسلامیہ کی تدریس کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا. دینی مدارس اور یونیورسٹیز میں علوم اسلامیہ کی تدریس کی مختلف جہتوں کا مطالعہ کیا جائے گا. اورایک متفقہ نصاب کے حوالے سے سفارشات پیش کی جائیں گی. کانفرنس کے افتتاحی اجلا س میں مولانا قاری حنیف جالندھری مہتمم جامعہ خیرالمدارس ملتان نے اورمدرسہ انوارالعلوم کے مفتی غلام مصطفے رضوی نے بھی شرکت کی.افتتاحی اجلا س میں پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل اور پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد نے کلیدی مقالات پیش کیے.کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس لودھی چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر نے بھی خطاب کیا.بین الاقوامی کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش نے اپنے خطاب میں علوم اسلامیہ کی تدریس کے حوالے سے دینی تعلیم کے اداروں کی ذمہ داریوں کی نشاندھی کی. اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی عالم اسلام میں اہمیت کا ذکر کیا اور بتایا کہ علوم اسلامیہ کی تدریس میں پاکستان کو ایک قائدانہ کردار ادا کرنا ہے.پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسلامی نظام تعلیم کو دوبارہ سے نظرثانی کرنے اور آج کے عصری حالات کے مطابق بنانے کی اشد ضرورت ہے . انہو ں نے کہاکہ معاشی ، سماجی ترقی اس وقت ممکن ہوگی جب تعلیمی نظام کے ذریعے سماجی ہم آہنگی پیدا کی جائے گی.اگر نصاب کے ذریعے فرقہ واریت اور لسانی عصبیت پیدا ہوتی رہی تو پھر ہم ترقی نہیں کرسکیں گے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ تعلیم و نصاب میں اصلاحات کرے اور اساتذہ کو تربیت دیں کہ وہ قومی وحدت اور یک جہتی نئی نسل میں پیدا کریں تب ہی ہمارا سی پیک کامیاب ہوگا.ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے کہاکہ عالم اسلام میں مختلف مثالی ادارے بنی نوع انسان کے لیے قابل فخر مثال ہونے چاہیں کانفرنس کے پہلے دن مختلف سیشنز میں ۳۰ سے زائد مقالات پیش کیے گئے .کانفرنس میں وائس چانسلر خواتین یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عصمت ناز ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، شعبہ علوم اسلامیہ کے اساتذہ کرام ، طلباء طالبات اور سکالرز نے شرکت کی.