محکمہ ایکسائز کا چھاپہ ‘3 کلو چرس برآمد ‘ منشیات فروش گرفتار

محکمہ ایکسائز کا چھاپہ ‘3 کلو چرس برآمد ‘ منشیات فروش گرفتار

ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ملتان کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس قبضہ میں لے لی گئی ہے ذرائع کے مطابق ایکسائز کے سینئیر انسپکٹر ملک عبدالمجید نانڈلہ کی سربراہی میں ایکسائز ٹیم نے ایس ایچ او تھانہ صدر حاجی لیاقت کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش شاہد نامی شخص سے رضا آباد چوک پر چیکنگ کے دوران ساڑھے تین کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج (بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کرلی ہے پولیس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیجو پہلے بھی ملتان کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

3 کلو چرس

مزید : ملتان صفحہ آخر