این اے 104 ‘ انتخابی عذرداری بہاولپور بینچ منتقل کرنے کیخلاف درخواست منظور ‘ فریقین کو 2 مئی کیلئے نوٹس

این اے 104 ‘ انتخابی عذرداری بہاولپور بینچ منتقل کرنے کیخلاف درخواست منظور ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویثرن بنچ نے حلقہ این اے 184کی انتخابی عذرداری بہاولپور بنچ منتقل کرنے کیخلاف(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

درخواست منظور کرتے ہوئے فریقین کو 2 مئی کیلئے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں مظفر گڑھ کے رہائشی نوابزادہ افتخار احمد خان نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کی ٹکٹ پر اپنے حلقہ 184سے انتخابات میں حصہ لیا اور کامیاب قرار پائے جس کیخلاف ہارنے والے امیدوار نے عذرداری ہائیکورٹ ملتان بنچ کے الیکشن ٹربیونل میں دائر کی تاہم اب عذداری بہاولپور بنچ منتقل کی جارہی ہے لہٰذا عذرداری کی سماعت ملتان بنچ میں کروائی جائے۔
نوٹس