بھکر :قاتل ٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ بحال ،تاجر برادری شہریوں کا انتظامیہ کیخلاف احتجاج کا اعلان

بھکر :قاتل ٹرانسپورٹ کمپنی کا روٹ بحال ،تاجر برادری شہریوں کا انتظامیہ ...

بھکر(نامہ نگار)قاتل ٹرانسپورٹ کا روٹ بحال کردیا‘ سرائے مہاجر جہان خان کی تاجر برادی نے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنماؤں کے ہمراہ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ہنگامی پریس کانفرنس کی ‘ ضلعی انتظامیہ کمپنی مالکان کو 7دن میں مطالبات پورے کرنے کا الٹی میٹم۔تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوتک بہل کروڑ کے راستہ سے رانا جہانزیب کمپنی کا روٹ گذشتہ روز بحال کر دیا جس کے بعد سرائے ماہجر جہان خان تاجر برادری سمیت ضلع بھر کے عوامی حلقوں نے حیرت اور غم وغصے کا اظہار کیا ‘انجمن تاجران سرائے مہاجر سید باقر شاہ گیلانی صدر تاجران جہان خان صابر کاکڑ معصوم بچیوں کے ورثاء کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما رفیق احمد خان نیازی کے پاس پہنچ گئے جس کے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کا ور ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا جہانزیب کمپنی کا روٹ بحال کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شدید مذمت کی گئی رفیق احمد خان نیازی نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے ٹوئیٹ کر کے افسوس کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم روٹ بحال کرنے پر ڈپٹی کمشنر بھکر سے جواب طلب کریں کے انھوں نے معصوم بچیوں کے خون کو کتنے میں بیچا ہے اس موقع پر انھوں نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان معصوم بچیوں کے ورثاء کو دیت جو کہ ان کا حق ہے فوری ادا کریں اور ورثاء سے معافی مانگنے کے لئے اخبارات میں اشتہار کی صورت میں معافی مانگیں اس کے علاوہ ضلع بھکر میں ٹرانسپورٹ کا ٹائم ٹیبل مقرر کیا جائے انھون نے کہا کہ اگر 7دن کے اندر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو قانون کے دارہ میں رہ کر حق کے لئے بھرپور احتجاج کیا جائے گا اس موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے مالکان کے مقدمہ میں نامزد ہونے کے باوجود ان کی گرفتاری عمل میں نہ لانے پر ڈی پی او بھکر کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اس موقع پر بھکر بار کے 10سینئر وکلاء انصاف لائرز فورم کی جانب سے معصوم بچیوں کے ورثاء کو مفت کیس کی پیروی کی یقین دہانی کروادی ۔دریں اثناء کمشنر سرگودھا ظفراقبال،آرپی سرگودھا او سید خرم علی شاہ کی ضلعی افسران ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی اوشائستہ ندیم،سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض احمد اوردیگرکے ہمراہ جھنگ بھکرروڈ جیسے والا حادثہ میں جاں بحق چھیبچیوں کے گھر پر پہنچے۔اس موقع پر انہوں نے جاں بحق بچیوں کے والدین سے ملاقات کی۔بچیوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی اوران سے تعزیت کی اس موقع پر کمشنر سرگودھا نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا۔اورقانون کے تضاضے پورے کرتے ہوئے انصاف فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر بھکرکو احکامات جاری کئے کہ جوبھی ٹرانسپورٹ سروس قانون کی خلاف ورزی کرے اورتیز رفتار کا مظاہرہ کرے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اوران کے روٹ کینسل کئے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر