اساتذہ بچوں کو مستقبل کا مفید شہری بنانے کیلئے کردار ادا کریں ‘ اویس خان دریشک
جام پور( نامہ نگار)دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیے تعلیم ہی ایک واحد زریعہ ہے۔ اساتذہ کرام بچوں کو مستقبل کا مفید شہری بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانیاں صرف کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر راجن پور الطاف بلوچ اور ممبر صوبائی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
اسمبلی سردارمحمد اویس خان دریشک نے گورنمنٹ بوائز کامرس کالج راجن پور میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور قوم کی خوش حالی کا اندازہ اس کے تعلیمی حالت سے لگایا جاسکتا ہے۔اس لیے ہر حکومت تعلیم کے لیے زیادہ بجٹ مختص کرتی ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کے لیے زیادہ بجٹ مختص کیے ہوئے ہے۔ میرٹ پالیسوں کی وجہ سے تعلیم کا معیار بلند ہو ا ہے۔ داخلہ اور ملازمتوں میں میرٹ پر بھرتی کی وجہ طلباء کے اندر تعلیم وتحقیق کے جذبہ میں اضافہ ہو ا ہے۔ اساتذہ کرام بچوں کو تحقیقی تعلیم کی متوجہ کریں۔ پرنسپل نزیراحمد سکھانی نے کہا کہ کالج ہذا نے تعلیم کے شعبہ میں ایک مقام پیدا کیا ہے۔ نصابی وہم نصابی سرگرمیوں میں پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے راجن پور کا نام فخر سے بلند کر دیا ہے۔ طلباء وطالبات کو جدید کمپوٹر کی تعلیم دینے اور ان کی شخصیت کی تعمیر کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں ۔ بعد ازاں شاندار کارگردگی کا مظاہر ہ کرنے والی طالبات اور طلبا ء میں نقد انعام اور ٹرافیاں وشیلڈ بھی تقسیم کی گئی ۔
اویس دریشک