کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفراقبال شیخ کا بھکر کادورہ‘ مختلف تقریبات میں شرکت

کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفراقبال شیخ کا بھکر کادورہ‘ مختلف تقریبات میں شرکت

بھکر(نامہ نگار)کمشنر سرگودھاڈویژن ظفراقبال شیخ نے آر پی او سر گودھاسید(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

خرم علی شاہ کے ہمراہ بھکر کادورہ کیا۔اس موقع پر ڈی سی آفس کمپلیکس کے سبزہ زار میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری کا ایو نٹ منعقد کیا گیا جس کے دوران کمشنر سرگو دہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ اور آر پی او سر گودہا سید خرم علی شاہ نے سبزہ زار میں پودے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید ،ڈی پی او شائستہ ندیم،اے ڈی سی ریو نیو عابدحسین بھٹی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔کمشنر سر گودہا ڈویژن اور آر پی او سر گودہا نے پلانٹ فار پا کستان شجر کاری مہم پر عمل درآمد میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے زیر قیادت ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیا اورکہا کہ ضلع میں شجر کاری کے عمل کو وسعت دینے کے لئے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کے ترغیبی اقدامات کے تحت سرکاری اور نجی شعبہ کی بھر پور شرکت کی بدولت ہر شہری شجر کار ثابت ہو گا جس سے ضلع میں ماحولیاتی ترقی کے عمل کو خا طر خواہ تقویت ملے گی۔جبکہ کمشنر سرگودھا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے کہا ہے کہ میلوں کے انعقاد سے عوام کو معیاری اورسستی تفریح میسر آتی ہے جب کہ علاقائی ثقافت کو اجاگر کر نے کیسا تھ ساتھ عوام میں قومی یکجہتی اور آپسی روابط کو بھی استحکام ملتا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آر پی او سر گودہا سید خرم علی شاہ کے ہمراہ دورہ بھکر کے موقع پر میلہ گراؤ نڈ میں ضلع کو نسل بھکر کے زیر اہتما م منعقدہ میلہ جشن بہاراں کے تیسرے روز کے تفریحی ایونٹس کی تقریب میں بحیثیت مہما ن خصو صی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی امیر محمد خان ،ایم این اے محمد ثنا ء اللہ خان مستی خیل ، ایم پی اے سعید اکبرخان نوانی ، ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ڈی پی او شائستہ ندیم ، چئیر مین ضلع کو نسل احمد نوا ز خان نوانی ،سابق ضلع نا ظم حمید اکبر خان نوا نی ، اے ڈی سی ریو نیو عابد حسین بھٹی اور ضلعی انتظا میہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے ۔کمشنر سر گودہا ڈویژن ظفر اقبال شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ میلو ں کے انعقاد سے تفریحی سر گرمیوں اور ثقافتی اقدار کو فروغ ملتا ہے اور معا شرے میں مثبت اور تعمیری طرز فکر کو ترویج حا صل ہو تی ہے ۔انہو ں نے چار روزہ میلہ جشن بہاراں کے انعقاد کو ضلع کو نسل اور ضلعی انتظا میہ کی عمدہ مشتر کہ کاوش قرار دیا اور کہا کہ میلے کے انعقاد سے ضلع بھکر کے عوام کو عمدہ ترین اور سستی تفریح مقا می سطح پر میسر آ ئی ہے

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر