سٹرک بلاک کرنے پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ

سٹرک بلاک کرنے پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ

ملتان(خبر نگار خصوصی)پولیس نے سڑک پر ریڑھیاں کھڑی کرکے ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے پانچ افراد کے خلاف مقدمات(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

درج کر لئے ہیں تفصیل کیمطابق نادر آباد کے قریب اکرم نے فروٹ کی ریڑھی سڑک پر کھڑی کر رکھی تھی جس سے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا ہورہی تھی قطب پور پولیس نے ملزم اکرم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا قطب پور پولیس نے ہی سڑک پر ریڑھی کھڑی کرکے ٹریفک میں رکاوٹ بننے کے الزام میں سلیم ، مجاہد ، رضوان اور عمران کے خلاف مقدمات درج کئے۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر