پٹاخے سے دھماکہ ‘ 7 سالہ بچہ جھلس کر زخمی
لیاقت پور (نامہ نگار)کھیل ہی کھیل میں بچے نے پٹاخہ کھلے مین ہول میں پھینک دیا۔ آگ نکلنے سے بچہ جھلس گیا۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
حکیم آباد میں بچے پٹاخے چلارہے تھے کہ ایک بچے نے پٹاخہ بغیر ڈھکن گٹر میں پھینک دیا۔ جس میں گیس بھری ہوئی تھی ۔ جلتا پٹاخہ گٹر میں جاتے ہی دھماکہ ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہوگئے ۔ جس کی زد میں آکر سات سالہ احمد رضا ولد محمد ناصر جھلس گیا۔جسے فوری طورپر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور میں پہنچایا گیا ۔ جہاں سے طبی امداد کے بعد اُسے فارغ کردیاگیا۔ بتایاگیا ہے پابندی کے باوجود حکیم آباد میں پٹاخوں کی فروخت کا سلسلہ بند نہیں ہوا۔