ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

ملتان ‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں ‘ لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں عبدالحمید سے موٹرسائیکل اور 16ہزار روپے چھین لئے گئے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے سمیع اللہ ا ور ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے رانا مہتاب کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے سے محمد عباس کا موٹرسائیکل ، چہلیک پولیس کے علاقے سے عامر نواز کے47ہزار روپے اور الپہ پولیس کے علاقے میں رفیق کے گھر سے 93ہزار روپے مالیت کے کبوتر چوری کر لئے گئے لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے احسان ، احمدحسن ، محمد عظیم اختر ، محمد حبیب ، عامر عباس اور منیب کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے بدھلہ سنت پولیس کے علاقے میں احمد نواز کے گھر سے ایک لاکھ 43ہزار روپے مالیت کے زیورات چوری کر لئے گئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں ندیم سے 20ہزار روپے اور الطاف سے موٹرسائیکل چھین لیا۔