جعلی کیپٹن گرفتار ‘ مقدمہ درج ‘ کارروائی شروع
کروڑلعل عیسن (نمائندہ پاکستان ) ضلع میانوالی کے رہائشی حافظ قیصر شہزاد ولد بشیراحمد 2 روز سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کروڑ میں (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )
اپنے آپ کوحساس ادارے کا کیپٹن ظاہر کرکے مریضوں اور ڈاکٹروں کو پریشان کررکھا تھا جعلی کیپٹن ہونے کے شک گزرنے پر پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے ہسپتال میں جاکر جب اس سے ڈاکومنٹ مانگے تو اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا اور کہنے لگا کہ ہسپتال میں میرارشتہ دار مریض داخل ہے جس کی دیکھ بھال درست نہیں ہورہی تھی اس لئے میں نے حساس ادارے کا کیپٹن بن کر جعلی کارڈ دیکھا کر ڈاکٹروں پر رعب ڈالا ہے جعلی کیپٹن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تھانہ پولیس کروڑ حوالات میں بند کر دیا۔