حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے سرگرم ‘ تبدیلی جلد نظر آئیگی ‘ حنیف پتافی
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی خزانے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا۔ وزیراعظم کی بہتر پالیسی کے باعث معیشت مستحکم ہورہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی و مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ملک جلد بحرانوں سے نکل کر خوشحالی کی طرف گامز ن ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی بہتر معاشی پالیسوں کا باعث ملکی معیشت روزبروز مستحکم ہورہی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکی خزانے کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کی تقدیر بدلنے کا بھرپور تہیہ کررکھاہے اور ماضی کی محرومیوں اور پسماندگی دور کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔حنیف خان پتافی نے کہاکہ لاہور سے لاڑکانہ تک مافیا کی چیخیں نکل رہی ہیں احتساب ہوکر رہے گا۔پہلی بار بڑے لوگوں پر ہاتھ ڈالا گیاہے منی لانڈرنگ کے پیسے سے شہباز شریف نے بیرون ملک اثاثے خریدے نیب کا احتساب کا عمل دھمکیوں سے نہیں رکے گا۔منطقی انجام تک پہنچے گا آئندہ چھ ماہ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی ۔
حنیف پتافی