سابق سینیٹر چوہدری سعود مجید کی نواز شریف سے ملاقات ‘ اہم امور پرتبادلہ خیال
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق مشیر وزیراعظم پاکستان وسابق سینیٹر چوہدری سعودمجید نے کہاہے کہ نوازشریف کوعوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا مخالفین ان کی کردارکشی کرتے رہیں نوازشریف کوعوام کے دلوں سے محو نہیں کیاجاسکتا وہ لاہورمیں میاں محمدنوازشریف سابق وزیراعظم(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
پاکستان سے ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگوکررہے تھے چوہدری سعود مجید نے کہاکہ جیل جانے کے باوجود میاں نوازشریف کے حوصلے بلندہیں اوران کاعزم جواں ہے انہیں توڑنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں نوازشریف کے اسی عزم اورحوصلے نے مخالفین کوبوکھلا کررکھ دیاہے انہوں نے کہاکہ حکومتی ترجمانوں نے میاں نوازشریف کی کردارکشی کی باقاعدہ مہم چلارکھی ہے لیکن وہ یادرکھیں کہ میاں نوازشریف عوامی ہیرو ہیں انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جیسے حکومتی حواریوں کی بے ہودگیوں کے چرچے عام ہیں جبکہ طلبہ بھی انکی بے ہودہ باتوں سے نالاں تھیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کولوگوں کے ذہنوں سے محونہیں کیاجاسکتا سلیکٹڈ حکمران جتنے مرضی جتن کرلیں وہ عوام کے دل نہیں جیت سکے تبدیلی سرکار نے پاکستان کاحلیہ بگاڑ کررکھ دیاہے اس حکومت نے ملک میں جس طرح گندڈالاہے وہ قابل مذمت ہے آئی ایم ایف کاپروگرام توہرحکومت لیتی رہی ہے لیکن موجودہ حکمران توان کے کہنے پراپنے غریب عوام پرظلم کے پہاڑتوڑنے میں مصروف ہیں۔