دیوان عاشق بخاری کیخلاف جعلی سند کیس ‘ سندھ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب

دیوان عاشق بخاری کیخلاف جعلی سند کیس ‘ سندھ یونیورسٹی سے ریکارڈ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان سہیل اکرام نے سابق ممبر قومی اسمبلی دیوان عاشق حسین بخاری کیخلاف جعلی سند پر انتخابات میں حصہ لینے کیخلاف سزا کے استغاثہ میں (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

سندھ یونیورسٹی سے سند کے حوالے سے 4مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ریجنل الیکشن کمشنر ملتان نے استغاثہ دائر کیا تھا کہ قومی انتخابات 2013ء میں جلالپورپیروالہ کے حلقہ این اے 153سے دیوان عاشق حسین بخاری ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے جن کے خلاف بی اے کی جعلی سند کاغذات نامزدگی کے ساتھ پیش کرنے پر الیکشن ٹربیونل میں انتخابی عذرداری دائر کی گئی جس پر ٹربیونل نے 23 ستمبر 2014ء کو دیوان عاشق بخاری کو نا اہل قرار دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی اپیل خارج ہوگئی لہٰذا جعلی سند رکھنے پر مذکورہ سابق ممبر قومی اسمبلی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
کیس