صادق آباد ‘ پرائیویٹ سکول میں غیراخلاقی سرگرمیاں لوگوں کا مالک کیخلاف مظاہرہ ‘ نعرے بازی

صادق آباد ‘ پرائیویٹ سکول میں غیراخلاقی سرگرمیاں لوگوں کا مالک کیخلاف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد ( تحصیل ر پورٹر) صادق آباد کے شہریوں نے مقامی پرائیویٹ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سکول مالک کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا کرافضل مقبول کی گرفتاری کیلئے نعرے بلند کیے اور شدید احتجاج کیا ۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ غوث کالونی میں واقع مقامی پرائیویٹ سکول میں سکول کی آڑ میں گھناؤنا کاروبار کیا جاتا ہے ۔سکول میں بچوں کو تعلیم کم ،غیر اخلاقی سرگرمیوں کی تربیت زیادہ دی جاتی ہے ۔مقامی سکول ایک رہائشی ایریا میں واقع ہے ۔جس کی وجہ سے پرائیویٹ سکول کے ارد گرد کے ہمسائے روزانہ کی بنیاد پر چلنے والے لاؤڈ سپیکر سے تنگ آچکے ہیں ۔ہمسائیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔احتجاجی مظاہرین میں موجود فتح وسیم نے کہاکہ ہمارا گھر سکول کے بالکل ساتھ ہے ۔ہم سکول کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے متاثر ہیں ۔گزشتہ روز سکول کے مالک اور سکول انتظامیہ نے غنڈہ گردی کی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ہم نے سکول انتظامیہ اور مالک کے خلاف تھانہ سٹی میں درخواست دے رکھی ہے جس پر ایف آئی آر کا اندراج تو کر دیا گیا ہے لیکن ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ۔اعلیٰ حکام ڈی پی او رحیم یار خان ،اے ایس پی صادق آباد اور ایس ایچ او سٹی سے اپیل ہے کہ وہ سکول انتظامیہ و مالک کی غنڈہ گردی کے خلاف فی الفور ایکشن لے اور انہیں گرفتار کر کے کیفر کردار سزا دی جائے ۔دوسری جانب ایس ایچ او نے احتجاجی مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ کارروائی میرٹ پر ہوگی ۔بہت جلد آپ کے ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔