حکمران ‘ اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر خوفزدہ کر رہے ہیں‘ چوہدری محمد شفیق

حکمران ‘ اپوزیشن کو دھمکیاں دیکر خوفزدہ کر رہے ہیں‘ چوہدری محمد شفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صادق آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ ملکی معشیت تباہ ہو چکی ہے عوام مہنگائی کی چکی (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

میں پس رہے ہیں جبکہ حکمران جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہو چکے ہیں ‘ تبدیلی سرکار نے مہنگائی کے حملے کر کے عوام کو بے روزگار کر دیا ہے ‘غیر یقینی صورتحال نے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے سے روک رکھا ہے جس کے باعث تمام اداروں میں کام ٹھپ اور کرپشن میں اضافہ ہور ہا ہے ۔ وہ عوامی سیکرٹریٹ جناح ٹاؤن میں ملاقات کیلئے آئے مختلف وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چےئرمین بلدیہ چوہدری محمد شفیق‘ چےئرمین یو سی حاجی عبدالقیوم‘ کونسلر ز بلدیہ چوہدری محمد یسین‘ چوہدری طاہر ضیاء‘ عبدالصبور چوہدری‘ میاں شبیر احمد‘ اسلم باجوہ و دیگر بھی موجود تھے ۔ چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کیساتھ کیے گئے تمام وعدے جھوٹ ثابت ہوئے ہیں ،بجلی کی بندش اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غربت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکمران اپوزیشن کو دھمکیا ں دیکر خوفزدہ کر رہے ہیں ،وزیراعلی پنجاب ایک نا اہل شخص ہے جس کے باعث پنجاب بھرمیں ترقیاتی کام ٹھپ اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
چوہدری محمد شفیقَ