ووٹ منتقلی ‘ اعتراضات دور کرنے کیلئے درخواست وصول کرنیکی تاریخ میں 30 مئی تک توسیع

ووٹ منتقلی ‘ اعتراضات دور کرنے کیلئے درخواست وصول کرنیکی تاریخ میں 30 مئی تک ...

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی ).الیکشن کمیشن پاکستان نے ووٹ کی منتقلی اور اعتراضات دور کرنے کے حوالے سے درخواستیں وصول(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کرنے کی تاریخ میں تیس مئی تک توسیع کردی ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ غازی خان تنویر الحسن نے کہا ہے ضلع ڈیرہ غازی خان میں درخواستوں کی وصولی کے لئے محکمہ تعلیم کے27 افسران اور اساتذہ کو اسسٹنٹ رجسڑیشن آفیسر کا اختیار دیتے ہوئے متعلقہ فارم وصول کرنے کی ذمہ داریاں دے دی ہیں عوام متعلقہ اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر کے دفاتر میں متعلقہ فارم پر درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مراسلہ کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ شہداء اے پی ایس، پرنسپل گورنمنٹ سٹی ہائی سکول، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول گدائی، سینئر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز مڈل سکول نہڑ والا،اسسٹنٹ ایجوکیش آفیسرز مرکز کالا،شاہصدردین شرقی،مرکز صدر ساؤتھ، ہیڈ ماسٹر بوائز مڈل سکول اسماعیل والا،ہیڈ ماسٹر سٹی ہائی سکول،ہیڈ ماسٹر بوائز ایلمنٹری سکول علیانی،اسسٹنٹ ایجوکیش آفیسرز ہیڈ کوآرٹر تحصیل کوٹ چھٹہ،مرکز کوٹ چھٹہ،مرکز ساوتھ کوٹ چھٹہ،مرکز درخواست جمال خان،مرکز وہوا نمبر چار تونسہ،مرکز وہوا نمبر تین تونسہ،ٹبی قیصرانی،مرکز ناڑی شمالی تونسہ ،مرکز لڑی ٹرائبل ایریا،مرکز مکول کلاں تونسہ،مرکز کھر ساوتھ،مرکز ہلز نارتھ نمبر تین تونسہ شریف،مرکز مانکہ تونسہ شریف،مرکز فاضلہ ٹرائبل ایریا، ہیڈ ماسٹر بوائز ایلیمنٹری سکول چوٹی اور ہیڈ ماسٹر بوائز سٹی ہائی سکول تونسہ شریف کے دفتر میں فارم جمع کرائیں مزید معلومات کے لئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن کے دفتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

توسیع

مزید : ملتان صفحہ آخر