پٹرول کی مدمیں لاکھوں روپے خورد برد ‘ ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پٹرول کی مدمیں لاکھوں روپے خورد برد ‘ ملزم جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے سرکاری آئل اینڈ گیس یونٹ تونسہ ڈیرہ غازی خان سے پیٹرول کی مد میں لاکھوں(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

روپے خود برد کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالنعیم کے خلاف سرکاری آئل اینڈ گیس یونٹ تونسہ ڈیرہ غازی خان سے 5 لاکھ 78 ہزار 750 لیٹر پیٹرول کی مد میں 97 لاکھ 58 ہزار 376 روپے بٹورے تھے جس سے سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچا ہے اس لیے ملزم سے ریکوری کے لئے مزید جسمانی منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر