مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ وزیر اعظم اپنی ہر بات پر یوٹرن لے رہے ہیں‘ لیاقت بلوچ

مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ وزیر اعظم اپنی ہر بات پر یوٹرن لے رہے ہیں‘ لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل و سابق پارلیمانی لیڈرلیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کے بیٹوں، بھائیوں سے ملاقات کی اوراُن کے بیٹے ریحان صدیق کی شادی کی ایڈوانس (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

مبارکباد اور خصوصی دُعا کی۔ اس موقع پرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے قائمقام امیر راؤ محمد ظفر، ضلعی امیر ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، ضلعی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل شیخ اسرار حسین، ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر علی اصغر سلیمی بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت داخلہ، خارجہ اور معاشی محاذ پر ناکام رہی ہے عوام کو ریلیف ملنے کی بجائے اُن کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی، بیروزگاری، غریب اور متوسط طبقہ کیلئے جان لیوا بنتی جارہی ہے بجلی، گیس، تیل ، پانی اور دیگر ضروریات زندگی جبکہ ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ نے عمران حکومت کے تمام دعوؤں کو بے نقاب اور نا اہلی کو عیاں کردیا ہے جو حکومت عوام کو معاشی اور معاشرتی عدل و انصاف نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بیروزگاری بڑھ رہی ہے ڈالر مہنگا اور روپیہ کاغذ کابے وقعت ٹکڑا بن چکا ہے۔حکومت نے عوام کو جلد ریلیف نہ دینے کی کوشش نہ کی تو عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے گا عوامی غیض و غضب کا لاوا پھٹ پڑا تو حکمرانوں کو جائے پناہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنی ہربات پر یو ٹرن لے رہے ہیں ایسے لوگ تبدیلی نہیں تباہی لے کر آتے ہیں۔ لوگوں نے پی ٹی آئی سے جو توقعات لگائی تھیں وہ خواب خیال بن کر رہ گئی ہیں ۔
لیاقت بلوچ