کراچی، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، 5موٹرسائیکلیں، ایمبولینس تباہ

کراچی، آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، 5موٹرسائیکلیں، ایمبولینس تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے شیر شاہ گل بائی پل پر آئل ٹینکر الٹنے سے آگ لگ گئی، حادثے میں 5موٹرسائیکلیں، ایک ایمبولینس جل گئی، فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اور آئل ٹینکر حادثے نے خوف پھیلا دیا۔ کراچی کے علاقے شیر شاہ گل بائی پل پر تیز رفتاری کے باعث آئل ٹینکر الٹ گیا، زمین پر گرتے ہی آئل (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

زمین پر پھیل گیا اور اس میں آگ لگ گئی، جو چیز سامنے آئی اسے بھی لپیٹ میں لے لیا، واقعے میں 5موٹرسائیکلیں، ایک ایمبولینس بھی جل کر تباہ ہوگئی۔ آگ کی لپیٹ میں قریبی گودام بھی آیا، جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، دھویں کے بادل دور تک پھیل گئے۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، سڑک کو بند کر دیا گیا، واٹر ہائیڈرنٹس پر بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی 6گاڑیوں نے آئل ٹینکر اور گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا۔وزیراعلی سندھ نے گل بائی پر آتشزدگی کے واقعے کا نوٹس لیا اور کمشنر کراچی کو اقدامات کی ہدایت کی۔ مرادعلی شاہ نے کہا ٹریفک اور کام پر جانے والے لوگوں کی رہنمائی کی جائے۔