مطالبات منظوری کیلئے ایپکا ایسوسی ایشن کا شہر شہر احتجاج ریلیاں

مطالبات منظوری کیلئے ایپکا ایسوسی ایشن کا شہر شہر احتجاج ریلیاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، رحیم یار خان(سپیشل رپورٹر، بیورو رپورٹ )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ملتان ڈویژن نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی جس کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل اپیکا پاکستان خالد جاویدسنگھٹیرااورڈویڑنل سیکرٹری جنرل اپیکا ملتان ڈویڑن عبدالرزاق بلوچ نے کی ،مظاہرین نے پلے کارڈ اور کتبے اٹھارکھے تھے(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

جن پرمطالبات درج تھے۔مطالبات میں ملازمین کی تنخواہوں میں100فیصد اضافہ نہ کرنا،ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بنیاد سیلری میں ضم نہ کیا جانا،انجینئرزکو 16واں سکیل نہ دینا،کنٹریکٹ160ملازمین کو ریگولرنہ کرنا،ریٹ الاؤنس میں اضافہ نہ ہونا،ڈاؤن سائزنگ ودیگرمطالبات شامل تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھٹیرا نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ جو وعدے کئے ہیں وہ پورے کریاور ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈکو فوری پوراکیا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ کئے تو پھر قافلے لاہور جاکر پنجاب اسمبلی کا گھیراؤ کریں گئے،اپیکا کے وفد سے ایڈیشنل کمشنر نے ملاقات بھی کی اور انکے مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی ،مظاہرے میں وسیم خان بلوچ،غلام قاسم بھٹہ،حامد رضا،عارف بھٹہ،عالم شیر اعوان،مختیار احمد راٹھور،اسلام الدین قریشی،ندیم خان،راؤ عمر دراز،اکبر آفتاب،مہتاب اخترقریشی،الطاف احمد،محمد دین ڈوگر،شوکت حسین،طاہر عباس شاہ،شاہد محمود،احمد خان،رانا ناصرعلی،محمدارشاد،محمد اجمل،سید انتصارعلی ،ناصراعوان،مشتاق احمد،شیخ امتیاز احمد،محمد اشرف،محمد عارف سانگی،امین الدین ،سید ثاقب،راؤ عبدالقدیر،چوہدری نیازڈھلوں،ملک عبدالمجید نانڈلہ ،اطہراقبال،رانا اشتیاق،ابراراحمد،سجاد بلوچ،طاہر حسین،شبیر قصوری،محمود الحسن،رانا محمد منیر،ڈاکٹر مجاہدعباس،محمد صادق ،رانا اکرم،محمد اسلم ،اخترسانگی ودیگر نے شرکت کی۔