گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی آڑھتیوں کا مجبور کاشتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ

گندم کی نئی فصل مارکیٹ میں آگئی آڑھتیوں کا مجبور کاشتکاروں کو لوٹنے کا منصوبہ

ملتان‘رحیمیار خان ‘ بنگلہ منٹھار(سپیشل رپورٹر‘بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ پاکستان ) محکمہ خوراک پنجاب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

جنوبی پنجاب کے دو روزہ دورہ پر ملتان پہنچ گئے ہیں اپنے دورہ ملتان کے دوران انہوں نے ملتان اور خانیوال کے گندم خریداری مراکز کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے گندم خریداری مرکز پی آر ٹو کے انتظامات کو بہتر قرار دیاجبکہ خانیوال سمیت ملتان کے د و مراکز سٹیل سائیلوز اور کچا کھوہ میں انتظامات کو بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ملتان شیخ عبد الرؤف، دسٹرکٹ فوڈ کنڑولر امان اللہ سومرو، بھی ہمراہ تھے محکمہ خوراک پنجاب کے ڈائریکٹڑ جنرل ڈاکٹر ظفر اقبال شاکرآج ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور کے گندم خریداری مراکز کا دورہ کریں گے ۔ادھر چیف سیکرٹری پنجاب نے تین اضلاع میں گندم خریداری مہم کی مانیٹرنگ کیلئے افسران کی تعیناتی کردی ہے۔مانیٹرنگ ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ افسران کم از کم ہفتے میں دو دن اپنے اپنے اضلاع کا دورہ کریں گے اور رپورٹ ضروری کارروائی کیلئے کابینہ کمیٹی،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بھجوایا کریں گے۔متعلقہ کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ افسران کو تمام لاجسٹک سپورٹ فراہم کریں۔یہ افسران سٹاک رجسٹر کی چیکنگ کے ساتھ ساتھ بار دانہ کی شفاف تقسیم اور شکایات کا بھی موقع پر جائزہ لینے کے مجاز ہوں گے۔علاوہ ازیں پنجاب بھر میں گندم کی کٹائی کا سیزن شروع ہو چکاہے اور مارکیٹ میں تیزی سے گندم کی نئی فصل آرہی ہے ،مقامی آڑھتیوں کی طرف سے تو گندم کی فصل خرید کی جا رہی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے ابھی تک فوڈ اور پاسکو سنٹروں پر خریداری شروع نہ ہو سکی ہے جس کی وجہ سے کسان موسم کی خرابی اور کپاس کی فصل بر وقت کاشت کرنے کیلئے گندم کی فصل اونے پونے فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،کسان طبقہ میں حکومتی پالیسوں کے خلاف غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر