مڈل مین کا کردار ختم ‘ کاشتکاروں سے براہ راست گندم خریدیں گے ‘ شبیر علی قریشی
کوٹ ادو ( تحصیل رپورٹر ) وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زراعت کے شعبہ کی ترقی کیلئے بھرپور(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
اقدامات کررہی ہے گندم خریداری پالیسی میرٹ اور شفاف پر بنائی گئی ہے جسمیں مڈل مین کا کردار ختم کرکے کاشتکار سے براہ راست گندم خریدی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کوٹ ادو کے مراکز خریداری گندم ، کوٹ ادو ، شیخ عمر ، بھاگل ، احسانپور ، سناواں ، چوک سرور شہید ، واہندڑ اور ریاض آباد کے دورہ پر صحافیوں وعمائدین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر جام آفتاب حسین چیئرمین یونین کونسل ملک طاہر محمود پتل ، سابق ناظمین چوہدری عارف ندیم ، رائے عابد حسین پرہاڑ ، پیر ماجد گیلانی ، شائستہ خان پٹھان اور دیگر بھی تھے ۔
شبیر علی قریشی