کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر بہاولپور متحرک ‘ گندم خریداری مراکز کے دورے ‘ انتظامات کا جائزہ

کمشنر ‘ ڈپٹی کمشنر بہاولپور متحرک ‘ گندم خریداری مراکز کے دورے ‘ انتظامات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور‘خانقاہ شریف ‘ سمہ سٹہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار)کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے گندم خریداری مرکز یونین کونسل ڈیرہ بکھا کا اچانک دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر رابطہ آفتاب احمد پیرزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول پور محکمہ خوراک بشیر احمد (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

علوی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی مالوف بھی موجود تھے۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نےئر اقبال نے ہدایت کی کہ گندم خریداری کے تمام امور طے شدہ قواعد اور میرٹ پر انجام دیے جائیں ۔ کاشت کاروں کے بیٹھنے کے لیے سایہ دار جگہ اور پینے کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گندم خریداری میں بے قاعدگی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ بشیر احمد علوی نے بتایا کہ 22اپریل سے کاشت کاروں کو باردانہ کی فراہمی شروع کردی جائے گی ۔ بہاول پور ڈویژن میں70گندم خریداری مراکز پر کاشت کاروں کی لسٹیں آویزاں کر کے شفاف طریقہ کار کے مطابق گندم خریداری کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور ڈویژن کے لیے6 لاکھ24ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر بہاول پور شوذب سعید نے گندم خریداری مرکز خانقاہ شریف کا دورہ کیا۔انہوں نے گندم خریداری مرکز میں باردانہ کے حصول کے لئے دی گئی درخواستوں اور اس حوالے سے وضع کردہ طریقہ کار کی تفصیل سے پڑتال کی۔انہوں نے انچارج گندم خریداری مرکز کو ہدایت کی کہ باردانہ کے حصول کے لئے وصول ہونے والی درخواستوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل کیا جائے اور کسی کاشتکار یا کسان کا استحصال نہ ہونے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ ہر ممکن صورت کیا جائے گا اور میرٹ کی بالادستی قائم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو باردانہ میرٹ پر ملے گا۔ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری مرکز میں کسانوں کے لئے مہیا کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔