گندم کی فصل تیار ‘ بازاروں میں رش ‘ آگ کی بھٹیاں دہکنے لگیں‘ لوہاروں کے نخرے

گندم کی فصل تیار ‘ بازاروں میں رش ‘ آگ کی بھٹیاں دہکنے لگیں‘ لوہاروں کے نخرے

بنگلہ منٹھار(نمائندہ پاکستان) منٹھار سمیت پورے پنجاب میں گندم کی فصل(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

پک کر تیار ہو چکی ہے ،لوہاروں کی دوکانوں پر رونقیں بڑھ گئیں ،آگ کی بھٹیاں دہکنے لگیں،کٹائی کے آلات کی دھاریں تیز ہونے لگیں، کٹائی کے آلات کیلئے لوہاروں تیشہ گروں کی دوکانوں پر کام بڑھ گیا ہے ،کسانوں کا کہنا ہے جو کٹائی درانتی سے کی جاسکتی ہے مشینی آلات سے نہیں ،درانیتوں کے ساتھ ساتھ کٹائی کے دیگر آلات جن میں تھریشر ،ریپر کے بلیڈ تیز دھار کرنے کاکام بھی زور شور سے جاری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر