حکومت کو نیشنل ٹیلنٹ پول سمیت 6سرکاری ادارے ختم کرنے کی تجویز پیش

حکومت کو نیشنل ٹیلنٹ پول سمیت 6سرکاری ادارے ختم کرنے کی تجویز پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)حکومت کو 6سرکاری ادارے ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔حکومتی ادارہ جاتی اصلاحات سیل نے ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول، معذور افراد کی بحالی کی قومی کونسل، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان میں جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی ختم کرنے کی تجویز دیدی ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق ادارہ متروکہ املاک، نیشنل ٹیلنٹ پول،قومی کونسل بحالی برائے معذور افراد، نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر، نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان میں جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی ختم کرنے کی تجویز دی ، حکام حکومتی ادارہ جاتی سیل اصلاحات کے مطابق ان اداروں کی کارکردگی کا ٹریک ریکارڈ بہتر نہیں رہا،ان اداروں کو برقرار رکھنے کا اب کوئی جواز نہیں ، ادارے متروکہ املاک کو ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ختم کیا جائے گا جبکہ دیگر5اداروں کو ختم کرنے کیلئے ایکٹ آف پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
تجویزپیش

مزید :

صفحہ اول -