امریکیوں کو بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے اجتناب کا انتباہ

امریکیوں کو بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے اجتناب کا انتباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آن لائن) امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت سمیت 35 ممالک کے سفر سے خبردار کر دیا،امریکی محکمہ خارجہ کے غیر معمولی سفری انتباہ میں پاکستان، بھارت، ترکی، چین اور ایران شامل ہیں۔سفری انتباہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہری خیبر پختونخوا اور بلوچستان نہ جائیں، امریکہ نے آزاد کشمیر اور پاک، بھارت سرحد بھی نوگو ایریاز قرار دیدیے۔محکمہ خارجہ کے مطابق پاکستان میں امریکی شہریوں پر دہشت گردی اور اغواء کا خطرہ جبکہ بھارت میں امریکی شہری جنسی تشدد، جرائم اور دہشتگردی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطا بق امریکی شہری پاکستان کا سفر کرنے سے پہلے دوبارہ سوچیں کیونکہ امریکی قونصلیٹ پشاور انہیں کسی مشکل میں کوئی مدد فراہم نہیں کر سکے گا ۔ پاکستان، بھارت میں ممکنہ سرحدی کشیدگی کے خدشات ہیں، امریکی شہری پاک، بھارت سرحدی علاقوں سے دور رہیں۔مقبوضہ کشمیر میں بھی دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں، امریکی شہری پہلگام، سرینگر جیسے علاقوں میں نہ جائیں اورلائن آف کنٹرول سے بھی دور رہیں ۔
امریکہ انتباہ

مزید :

صفحہ اول -