مفاہمتی سیاست،شہبازشریف نے اپنا ایک چیمبر بلاول بھٹو کو دیدیا
اسلام آباد( سٹاف رپورٹر )مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کے درمیان مفاہمت کی سیاست اب دوستی میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی۔اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پارلیمینٹ میں بطور چیئرمین پی اے سی اپنے زیر استعمال ایک چیمبر بلاول بھٹوکو دے دیا ۔ شہبازشریف نے بلاول بھٹو زرداری کیلئے بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ملنے والا اپنا چیمبر خالی کردیا ۔ شہباز شریف کی طرف سے خالی کیے گئے چیمبر میں نیا فرنیچر،رنگ وروغن، پالش اورٹائلز کی تبدیلی سمیت تزئین وآرائش کا کام جاری ہے۔ اس سے پہلے بلاول بھٹوڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا چیمبر اپنے استعمال میں لاتے تھے۔