ایل ڈی اے سکینڈل، احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس ، نیب سے جواب طلب

ایل ڈی اے سکینڈل، احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس ، نیب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کر تے ہوئے نیب سے جواب مانگ لیاہے۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس وقاص رؤف مرزا پر مشتمل بنچ نے درخواست ضمانت کی سماعت کی، احد خان چیمہ کے وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ان کے موکل نے ڈی جی ایل ڈی اے کی حیثیت سے قانونی اختیار کے تحت ہاؤسنگ سکیم کی منظوری دی، وکیل نے افسوس کا اظہار کیا کہ نیب نے درخواست گزار کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم کی انکوائری میں بلا کر ایل ڈی اے سٹی ریفرنس میں گرفتار کر لیا،احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب نے پیراگون اور ناجائز اثاثے بنانے کے الزام پر بھی تفتیش شروع کر دی، ایل ڈی اے سٹی سکینڈل میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، تفتیش مکمل ہونے اور ریفرنس دائر ہونے کے بعد انہیں جیل میں رکھنے کا کوئی جواز باقی نہیں ہے ،اس لئے احد خان چیمہ کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -