سابق چیئرمین انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے لاہور ہائیکورٹ کاسیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو حکم

سابق چیئرمین انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق چیئرمین انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل کو پلاٹ الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھجوا تے ہوئے حکم دیاہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے ۔یہ درخواست ملک ندیم ثقلین کی طرف سے دائر کی گئی تھی ،جس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا گریڈ 21 میں ممبر انکم ٹیکس اپیلٹ ٹربیونل تقرر ہوا ،بعدازاں سنیارٹی پر درخواست گزار کو چیئرمین بنا دیا گیا،وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار ملازمت مدت پوری ہونے کے بعد سبکدوش ہو ا، وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ وزیراعظم پاکستان کے اعلان کے باوجود ان کوپلاٹ نہیں دیا جا رہا،عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست گزار کو پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم دیا جائے۔
فیصلہ

مزید :

صفحہ آخر -